حضرت علی ؓ کا یہ فرمان سن لیں پرندوں کو کھانا کھلانے پر آپکو کیا کیا مل کررہے گا

ب اللہ تعالیٰ کی کسی مخلوق کو تکلیف اور ایذا دی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ناراض ہوجاتے ہیں اور اس کے برعکس جب اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر رحم کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اسی لیے ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر رحم کریں۔ مخلوق پر رحم کرنے کے مختلف انداز ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی مخلوق کو کھانا کھلانا بھی مخلوق پر رحم کنے کے مترادف ہے ۔

>

آ ج ہم آپ کو پرندوں کو کھانا کھلانے کا ایک خاص فائدہ بتانے جارہے ہیں کہ اگر کوئی پرندوں کو دانہ ڈالتا ہے اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے ۔اکثر اوقات بندے کی کامیابی کا راز کسی چھوٹے سے عمل میں موجود ہوتا ہے ۔ بندہ اس عمل کو چھوڑ کر اور کاموں کی تگ ودو میں لگا رہتا ہے ۔ چھوٹے چھوٹے اعمال کو نظر انداز کرتا رہتا ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں چھوٹے اعمال کی بھی بڑی قیمت ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کو اپنےبندوں کی کونسی ادا پسند آجائے وہ ادا بندے کی دنیا کو بھی سنوار دے اور آخرت کو بھی ۔ حضرت علی ؓ کا فرمان بتاتے ہیں آپ ؓ نے دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک خاص عمل بتایا جس عمل کو حضرت علی ؓ نے کامیابی کا راز بتایا ہے ۔ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علی ؓ سے شکایت کی کہ وہ گھر جس کام کرنے کی نیت کرکے نکلتا ہے

تو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو حضرت علی ؓ نے اس شخص سے فرمایا کہ تم ہر دن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے کسی کو کچھ کھلا کر کیا کرو ۔ تمہاری زندگی میں کامیابی اور سکون آجائیگای ۔ اس نے کہا کہ امیر المومنین میری تو اتنی گنجائش نہیں کہ روزانہ کسی نہ کسی کو کچھ کھلاؤں تو حضرت علی ؓ نے مسکرا کر فرمایا کہ تمہارے گھر میں اناج کا ایک دانہ بھی نہیں ہوتا اس شخص نے کہا اتنا تو ہوتا میں دن میں دو یا تین وقت کا کھانا جو کھاتا ہوں ۔ حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ کیا اس کھانے میں سے ایک اناج کا دانہ بھی نہیں نکال سکتے ۔ وہ شخص کہنے لگا اے علی ؓ اس ایک دانے کی کیا اوقات ہے تو حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ یاد رکھو یہ ضروری نہیں کہ تم اپنی وسعت سے زیادہ لیکن جو بھی دو وہ خلوص کیساتھ دو اسی لیے کھانے سے اگر روزانہ ایک اناج کا دانہ بھی کسی مخلوق کسی پرندے یا کیڑے وغیرہ کو کھلاؤ

تو اس مخلوق کی دعا سے تمہارے آنے والے کام بننا شروع ہوجائیں گے اور تمہارے رز ق میں برکت ہونا شروع ہوجائیگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق سے پیارہے ۔ جب تم اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر رحم کرو گے تو وہ اپنی رحمت سے مالا مال کردے گا ۔ یوں تمہیں اپنے مقاصد میں کامیابی ملنا شروع ہوجائیگی ۔ معلوم ہوا کہ پرندوں کو اناج ڈالنا اور اللہ کی کسی بھی مخلوق پر اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر رحم کرنا ایک ایسا عمل ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت کو بندے کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔جب اللہ تعالیٰ کی رحمت کسی کو حاصل ہوجاتی تو پھر کامیابی اس کے قدم ضرور چومے گی

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *