147سالہ سعودی شخص کی بے حد لمبی عمر کا راز

کہا جاتا ہے کہ اگر اپ چاہتے ہے اپ صحت مند رہے۔ تو اپ کو بھی اس عربی کی طرح کام کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کے ایک مشہور شہری شیخ العلقمی صوبہ ابہا میں 147 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وہ ساری عمر اپنے کھیتوں سے حاصل ہونے والی خالص اور سادہ غذا کھاتے رہے اور کبھی بازاری کھانے کے قریب بھی نہ گئے۔ شیخ العلقمی گاڑی کے استعمال کے بھی سخت مخالف تھے، حتیٰ کہ مکہ بھی پیدل چل کر گئے۔

>

سعودی گزٹ کے مطابق شیخ العلقمی نے علی بن محمد بن عائد، عبداللہ بن محمد بن عائد اور حسن بن عائد کے ادوار بھی دیکھے۔ جب کنگ عبدالعزیز نے صوبہ عسیر کو سعودی عربکا حصہ قرار دیا تو ان کی عمر 38 سال تھی۔ ان کے قریبی عزیز یحیٰی العقلمی نے بتایا کہ شیخ علی ہمیشہ اپنے کھیتوں میں اُگایا گیا اناج، گندم، مکئی، جو اور دیگر اشیاءکھاتے تھے جبکہ شہد کا باقاعدی سے استعمال ضرور کرتے تھے۔ گوشت بھی صرف وہی کھاتے تھے جو اپنے گھر میں پالے ہوئے جانوروں سے حاصل کیا جاتا تھا۔ باہر کہیں بھی جاتے تو کھانے پینے میں بہت احتیاط سے کام لیتے اور خصوصاً بازار کی اشیاءتو کبھی نہیں کھاتے تھے۔ تمام عمر اچھی صحت کے مالک رہے اور کوئی سنگین بیماری لاحق نہیں ہوئی تاہم حال ہی میں جب انہیں دماغ کا فالج ہوا تو یہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ 147سال کی عمرمیں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ہم امید کرتے ہے۔ کہ اج کی صحت کے حوالے سے ہماری یہ تحریر پسند آئی ہوگی۔ مزید اچھے تحریروں کے لیے ہمارے پیج کو ضرور فالو اور لائک کرئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.