ہر قسم کی خارش کا ہلدی کے ذریعے آسان ترین علاج،طریقہ جان لیں

آج ہم آپکو بہت ہی فائدہ مند چیز بتانے جارہے ہیں، جو کہ گرمیوں میں تقریباََ بہت سے لوگوں کو اس کی ضرورت پڑے گی۔ گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو خارش کی شکایت ہوتی ہے، اور لوگ ا س کو دور کرنے کے لئے طرح طرح کی ادویات اور کریمیں استعمال کرتے ہیں۔

>

لیکن آج ہم آپکو اس کا بہت ہی آسان اور زبردست گھریلو نسخہ بتا جارہے ہیں، جس سے انشا ءاللہ آپکی خارش بہت ہی جلد ختم ہوجائے گی۔ یہ نسخہ آپ کے گھر میں موجود ایک عام سی چیز سے تیار ہو گا، اور آپکی ہر قسم کی خارش کو ختم کردے گا۔ اس نسخے کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہیئں وہ یہ ہیں آپ نے سب سے پہلے ہلدی لینی ہے اور پانی۔ اب آپ نے ہلدی کو پانی میں ڈال کر مکس کرنا ہے، اور جس جس جگہ پر خارش ہورہی ہو وہاں لگا لینا ہے۔ انشا ءاللہ کچھ ہی دیر میں آپکی خارش ختم ہوجائے گی۔ کچھ افراد کی عادت ہوتی ہے، کہ وہ دوران نیند اپنا ایک پاوں بستر سے باہر نکالے رکھتے ہیں، جبکہ کچھ تو ایسے بھی ہوتے ہیں، جو کہ دونوں پاوں ہی لحاف یا کمبل سے باہر رکھتے ہیں۔ یہ افراد ایسا کیوں کرتے ہیں، اس بارے میں تو خود ان کو بھی نہیں معلوم ہوتا ہے، البتہ وہ یہ ضرور جانتے ہیں، کہ اس طریقے سے وہ زیادہ اچھی نیند سوتے ہیں، اور اگر کوئی شخص ان کے پاوں پر کمبل یا لحاف ڈالے دے تو ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ سائنس نے اس کی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے، جو کہ خاصی دلچسپ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دراصل ایک پاوں بستر سے باہر رکھنے کی صورت میں جلد کے نیچے موجود خاص طرح کی خون کی نالیاں متحرک ہوجاتی ہیں۔

یہ خون کی نالیاں جلد کی انتہائی اوپری سطح پر ہی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ کمبل کے اندر موجود پاوں اور کمبل سے باہر موجود پاوں کے درجہ حرارت کو آسانی سے محسوس بھی کرسکتی ہیں۔ اسی درجہ حرارت کو محسوس کرتے ہوئے یہ متحرک ہوتی ہیں۔ جس وقت پاوں سے کمرے کی ٹھنڈی ہوا ٹکراتی ہے تویہ نالیاں جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اچھی اور پرسکون نیند سونے کیلئے جسم کا درجہ حرارت کم ہونا بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوں ہی پاوں کے ذریعے جسم کو موصول ہونے والے سگنلز کی بدولت جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، ویسے ہی نیند آنا شروع ہوجاتی ہے۔اسی مرحلے کو ماہرین یوں بھی بیان کرتے ہیں کہ جس وقت دماغ تھک جاتا ہے اور آرام کا طلبگار ہوتا ہے تو یہ جسمانی افعال کو سست کرنے لگتا ہے، ساتھ ہی جسم کا درجہ حرارت بھی گرنے لگتا ہے اور نیند کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو رات سونے سے قبل بستر سے اپنا ایک پاوں باہر رکھ کے سونے کی کوشش کیجئے گا، غالب امکان یہی ہے کہ آپ اچھی اور پرسکون نیند سوجائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.