کیا آپ جانتے ہیں کہ دانتوں کو برش کرنے کے بعد پانی سے کلی کرنے کے کیا نقصان ہوتے ہیں؟

ڈیلی کائنات! انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جہاں بہت سارے عوامل کار فرما ہوتے ہے وہیں پر دانتوں کی صفائی کو سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے کیوں کہ یہ وہ راستہ ہے جس سے غذا ہمارے جسم میں داخل ہوتی ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی خرابی جسم میں بیماریوں کی راہ کھول دیتا ہے- یہی وجہ ہے کہ سمجھدار لوگ اپنے دانتوں کی صفائی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس کے لیے باقاعدگی سے برش کرتے ہیں ۔

عام طور پر لوگ دن مین دو بار دانت صاف کرتےہیں اور اس کے لیۓ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں- ٹوتھ پیسٹ کے بنیادی اجزا ویسے تو بازار میں طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہوتے ہیں جن کا دعویٰ بہترین ہونے کا ہوتا ہے مگر ان تمام کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ میں دو اجزا ایسے ہوتے ہیں جو کہ مشترک ہوتے ہیں اور درحقیقت یہی دانتوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہوتے ہیں- ان میں سے ایک فلورائڈ اور دوسرا کیلشیم کاربونیٹ کہلاتا ہے یہ دونوں اجزا ایک جانب تو دانتوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کے انیمل کی حفاظت کرتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ روزانہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دانتوں کے اوپر ان کی ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جو کہ ان کی حفاظت کرتے ہیں- برش کرنے کے بعد پانی سے کلی کرنے کے اثرات دانتوں کو برش کرنے سے پہلے منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہوتا ہے- اس کے بعد داتنوں کو کم از کم دو منٹ تک برش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ٹوتھ پیسٹ کے تمام اجزا اچھی طرح دانتوں کے ہر حصے تک چلے جائيں اور ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ کر سکیں- مگر بہت سارے لوگ دانتوں کو برش کرنے کے بعد ایک بڑی غلطی کرتے ہیں جس کا ادراک ان کو نہیں ہو سکتا ہے- عام طور پر لوگ دانت صاف کرنے کے بعد منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح کھنگالتے ہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرتے ہیں جب تک کہ ان کے دانتوں میں لگا ہوا پیسٹ اچھی طرح صاف نہیں ہو جاتا ہے- ان کے اس عمل کے نتیجے میں دانتوں پر لگا ہوا فلورائڈ اور کیلشیم کاربونیٹ بھی صاف ہو جاتا ہے

جس کے سبب ان کے فوائد دانتوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں اور بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کا بڑھنے کا راستہ صاف ہو جاتا ہے اور دانتوں کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں کیڑا بھی لگ سکتا ہے- پانی کے بجائے ماؤتھ واش کا استعمال یہی وجہ ہے کہ دانتوں کے ماہرین دانتوں کو برش کرنے کے بعد لازمی طور پر ماؤتھ واش سے کلی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ماؤتھ واش میں موجود فلورائڈ اور کیلشیم دانتوں کے اوپر ایک تہہ جما دیں اور پانی سے کلی کرنے کے بعد بھی ان کے اثرات دانتوں کے اوپر رہیں گے اور ان کو کمزور ہونے سے بچا سکیں گے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *