کچھ ایسے موبائل سوفٹ وئیر جو آپ کے موبائل میں‌نہیں‌ہونے چاہئے

ن این ایس نیوز!گزشتہ ہفتہ گوگل نے اینڈرائیڈ سیکیورٹی کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی جس کا مقصد لوگوں کا موبائل کے استعمال کے حوالے سے شعور دینا تھا تا کہ موبائل کی سیکیورٹی کو زیادہ سے زیادہ کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس رپورٹ کی سب سے بہترین چیز وہ حصہ ہے جو کہ ان ایپس کے بارے میں ہے جو کہ گوگل پلے سٹور پر موجود ہے اور لوگ اس کا کثرت سے استعمال بھی کرتےہ یں ۔ دراصل گوگل کے پاس پلے سٹور سیکیورٹی ایپس ہے جو کہ تمام ایپس کی نگرانی کرتے ہیں کہ کون سا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے

اس کے ذریعہ سےجانا جاسکتا ہے کہ کون سا ایپ ایسا ہے جو کہ موبائل کے لئے نقصان دہ ہے لیکن اس کے لئے مشین بیسڈ سیکیورٹی کا استعمال کیا گیا جس نے ان خطرات کا جائزہ لیا پلے پروٹکٹر کافی عرصہ سے گوگل پلے سٹور کو دیکھ رہا ہے لیکن 2017 میں اس میں مزید تبدیلیاں پیدا کی گئی اور اس کو اس قابل بنایا گیا کہ یہ کسی ایپ کے خطرناک ہونے کو بھی جانچ سکتا ہے اس کے ساتھ گوگل نے اپنے قوانین میں بھی کافی ساری تبدیلیاں کی ہے تاکہ جس حد تک ممکن ہوسیکیورٹی کومزید بہتر بنایا جا سکے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسے ایپس بتائیں گے جو عام طور پر ہر موبائل میں ہائے جاتے ہیں لیکن وہ ہے خطرناک

1) Good Weather app:
ایک اینٹی سوفٹ وئیر کمپنی کے مطابق یہ ایپ ہیکرز کے لئے بہترین ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتا ہے دراصل ہیکر اس قابل ہوتے ہیں کہ اس ایپ کو ٹروجن میں تبدیل کر سکے جو کہ کہ کسی بھی بینک کے ٹرانزیکشن کو ڈسٹرن کر سکتاہے اور آپ کی تمام بینکنگ معلومات کو چوری کر سکتا ہے ۔ اگر ایک دفعہ یہ انسٹال ہو جائے تو اس کے بعد اس کے ذریعہ آپ کا فون آن آف کیا جاسکتا ہے اور سرور میں جاکر یہ آپ کی تمام معلومات چرا سکتا ہے

(2 Draw Something Free:
یہ دراصل ایک اور ایپ کا فری ورژن ہے جس کا نام پکشرنی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ کبھی آپ نے یہ غور کیا ہے کہ اس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو مختلف اشتہار دکھائے جاتے ہیں جو کہ تیسے گروپ کی ہوتی ہے دراصل یہ ایپ ان کمپنیوں کو یہ اختیار دیتی ہے کہ آپ کی پسند نہ پسند اور آپ کی لوکیشن کو جان سکے اس کے ساتھ موبائل کی ساخت ، استعمال کرنے والی کی تمام کالز نمبرز سب کچھ ان کے علم میں ہوتا ہے

2) GO Locker:
یہ ایپ آپ کے موبائل کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بناتا ہے لیکن اس کے لئے تمام تر اختیار دینے پڑتے ہیں جس میں آپ کی لوکیشن ، فون نمبرز وغیرہ سب کچھ ان کو دینا پڑتا ہے تا کہ آپ کو بہتر سہولت دے سکیں اگر چہ یہ کسی قسم کے اشہتارات نہیں دکھاتے لیکن معلومات جو ان کے پاس ہوتی ہے وہ ضرور دوسری کمپنیز کو دکھاتے ہیں۔

3) Camera360:
اس ایپ کے ذریعہ آپ کسی بھی تصویر میں مختلف قسم کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں جیسے مختلف فلٹرز، مختلف کیمرہ موڈز، فری کلاوڈ وغیرہ وغیرہ اورخاص بات کے اس میں کسی قسم کے اشتہارات بھی نہیں ہوتے ۔ لیکن یہ بھی آپ کے موبائل سے تمام ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور اس کے لئے بائیدو نامی سوفٹ وئیر کا استعمال ہوتا ہے ۔ جو کہ دراصؒ چائنہ کا ایک سرچ انجن ہے جو کہ گوگل کے مقابلہ میں ہے ۔ ییہ سوفٹ وئیر اس ایپ میں خود ہی موجود ہوتا
ہے

4) Clean Master:
کلین ماسٹر اور اس طرح کے دوسرے ایپ زیادہ خطرناک نہیں ہوتے یہ آپ کے موبائل سے ایپ جو کہ خطرناک ہو ان کی نشاندہی کرتے ہیں اس کے ساتھ یہ ایپ میں موجود خرابیوں کو درست بھی کرتا ہے یہ موبائل میں جمع شدہ کوکیز اور کیشے کو بھی صاف کرتا ہے اس میں کسی قسم کے اشتہارات نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ آپ کا ڈیٹا چراتا ہے اس کا سب سے بڑا مسئلہ موبائل کی بیٹری کا استعمال ہے اس کی وجہ سے بیٹری کی لائف بہت کم ہو جاتی ہے

5) My Talking Tom:
یہ بچوں کے لئے خاص طور پر بنایا گیا ہے جس میں بچے ایک بلی کے ساتھ بات کرتے ہیں اور بلی وہی بولتی ہے جو اسے کہا جاتا ہے ۔ لیکن یہ کچھ زیادہ محفوظ نہیں ہے کیونکہ اس میں تھرڈ پارٹی بھی ہوتی ہے جو کہ مختلف قسم کے اشتہارات دکھاتی ہے

6) WiFi apps:
یہ ایپس دراصل کچھ فائدہ دینے کے ساتھ بہت سا منافع بھی لیتے ہیں ان کا طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ یہ اس قابل ہوتے ہیں کہ آپ کے موبائل پر خود سے اشتہارات دکھائے یا پھر کسی بھی کلک میں ایڈ لگا دے حتی کے بعض دفعہ جب تک آپ کسی ایڈ پر کلک نہیں کریں گے یہ ایڈ آپ کو موبائل تک رسائی نہیں دیتا

7) Flashlight apps:
ایسے ہی کچھ فلیش لائٹ ایپ بھی ہوتے ہیں جو کہ چیک پوائنٹ یعنی زبردستی کے ایڈ دکھاتے ہیں اس میں مشہور ایپ ہے جو کہ اکثر موبائل والے استعمال کرتے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.