کوروناکی بیماری کون سے وٹامن کی کمی سے لاحق ہو سکتی ہے ۔۔۔ماہرین نے حیران کن انکشاف کرڈالا

میڈریڈ(ویب ڈیسک) برطانیہ اور اسپین کے طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے۔ کہ کورونا وائرس کے 80 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی شدید قلت پائی گئی ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی یونیورسٹی کینٹابریا اور برطانوی ماہرین نے عالمگیر وباء کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے جسموں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاہدہ کیا۔
تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ جن افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اُن میںوٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی ہے۔ تحقیق ڈاکٹر جوز ہیرننڈس کی سربراہی میں کی گئی جن کا کہنا تھا کہ وٹامن کے سپلیمنٹس کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے استعمال سے اعصاب ، ہڈیاں مضبوط اور مدافعتی نظام متحرک ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر جوزہیرننڈس کے مطابق ان کا مطالعہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے کورونا کے بڑھتے خطرات پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز سمیت دیگر طبی عملے کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے بعد ہمارے جسم کا اعصابی نظام کمزور ہوجاتا ہے جس کے باعث وائرس اندر متاثر کرسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *