کورونانے قیامت ہی ڈھادی ، امت مسلمہ کیلئے مولاناطارق جمیل بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) کورونانے قیامت ہی ڈھادی ، امت مسلمہ کیلئے مولاناطارق جمیل بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی۔۔۔۔معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

>

انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں لاکھوں کی تعداد میں صحرائی ٹڈیوں کے آنے سے حرم کلاک ٹاور بھی چھپ گیا۔ سعودی عرب کے اداروں نے ٹڈیوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی سپرے کرنے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق صحرائی ٹڈیوں کو تلف کرنے کیلئے ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ القصیم، تبوک، عسیر اور الباحہ سمیت دیگر شہروں میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں سے فصلوں اور چراگاہوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اچانک لاکھوں کی تعداد میں صحرائی ٹڈیوں نے مکہ مکرمہ کی فضاؤں کو گھیر لیا۔

ان ٹڈیوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے مکہ ٹاور بھی پوری طرح چھپ گیا۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹڈیاں یمن اور بعض افریقی ممالک سے سعودی عرب میں داخل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مختلف شہروں کو انہوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا۔سعودی شہری اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے جاری پیغام میں انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان صحرائی ٹڈیوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ان سے صحت عامہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم ان کے حملے سے فصلیں تباہ ہو سکتی ہیں، جس کے تدارک کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.