پرفیکٹ پارٹنر کی تلاش میں خاتون نے 10 شادیاں کرلیں شوہر میں کونسی خوبی ضرور ہونی چاہئے ؟خاتون نے خواہشمندوں کو بتا دیا

نیویارک ( آن لائن) امریکا میں خاتون نے اپنا بہترین لائف پارٹنر ڈھونڈنے کے لیے اب اپنے دسویں شوہر سے بھی طلاق لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق زندگی میں کبھی کسی کو اپنا بہترین لائف پارٹنر مل جاتا ہے تو کبھی والدین کی جانب سے منتخب کیے گئے۔ پارٹنر کو انسان خود اپنے سانچے میں ڈھال لیتا ہے۔

لیکن امریکا میں بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں خاتون ایک دو نہیں بلکہ 10 لوگوں سے شادیاں کر چکی ہیں۔ ‘کیسی’ نامی 56 سالہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک ان کا من پسند لائف پارٹنر نہیں مل جاتا وہ شادیاں کرتی رہیں گی۔ ان کی پہلی شادی 8 سال تک چلی اور باہمی رضامندی پر ختم ہوگئی، دوسری شادی کا عرصہ 7 سال رہا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔اس نے بتایا کہ دوسری شادی انھوں نے تب ختم کی جب ان کے شوہر نے ان سے یہ کہنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ ‘میں تم سے پیار کرتا ہوں،انہوں نے اپنے تیسرے سے لے کر دسویں شوہر اور ان کی شادیوں کے دورانیے پر کوئی بات نہیں کی اور صرف اتنا کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی اور تب تک شادیاں کرتی رہوں گی جب تک مجھے بے حد پیار کرنے والا نہیں مل جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *