پب جی کھیلنے والے ہوشیار ! پاکستان میں پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان چل بسا ، کیسی دردناک موت آئی ؟ جانیں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان پب جی گیم کی آخری سیٹج ہارنے پر مبینہ طور ذہنی دبا کا شکار ہوگیا۔ کاشف کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیامگر وہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

>

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان گیم ہارنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا کا شکار ہوااور دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کے ورثا نے حکومت سے پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.