پاکستان کے اہم شہر میں 17سالہ لڑکی کیساتھافسوسناک اقدام

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زکا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مانسہرہ میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ سفاک افراد نے اجتماعی زکی ، اس دوران وہ اپنے اس مکروہ فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ انہوں نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنی وحشت کی تسکین کیلئے بے بس لڑکی کا جسم سگریٹ سے بھی داغتے رہے۔

>

اجتماعی زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ پیش آنے پر مانسہرہ کے عوام میں سخت غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے مارکیٹیں بند کرکے شدید احتجاج کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کے مطابق دن کے وقت ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام کا سخت ردعمل آیا، ویڈیو کتنی پرانی ہے اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.