پاکستان وہ کر کے دکھایا جو بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں نے بھی نہیں کیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان وہ کر کے دکھایا، جو بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں نے بھی نہیں کیا۔ پاکستان نے مقررہ مدت سے پہلے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے دکھایا، کہ آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔
شیئر کردہ ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا ہے، اور اسے قبل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا۔ کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے کے مطابق پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا۔ جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ ویڈیو میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف کو 10 سال پہلے مکمل کرلیا۔ اور پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے۔ ویڈیو میں بتایا کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، اب پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے۔ علاوہ ازیں ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یاد رہیں کہ یہ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے حکومت نے اتنی بڑی اقدام کی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *