پاکستانی معرو ف اداکارہ کی چھت پر مختصر لباس میں تصاویر، پاکستانی ہوئے آگ بگولا ، تصاویر لنک میں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ حاجرہ یامین کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی ویب سائٹ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حاجرہ یامین نے انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ چھت پر کھڑی نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سردیاں ا?رہی ہیں یا ا?چکی ہیں، میں کشمکش میں مبتلا ہوں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تند وتیز تبصرے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے حاجرہ یامین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لباس کو بے حیائی قرار دیا ہے۔

>

سائرہ انور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں لوگ اپنے آپ کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھتے ہیں لیکن یہاں ان خاتون نےلباس کا اہم حصہ جسم سے ہٹا رکھا ہے، اس کے بعد بھی یہ عوام سے امید کر رہی ہیں لوگ مثبت سوچ رکھیں اور ان کی تعریف کریں۔ خضریٰ فاروق نے حیرانگی کے ساتھ لکھا کہ اگر یہ حاجرہ کا سردیوں کا لباس ہے تو پھر گرمیوں کا لباس کیسا ہوگا ؟۔ عبداللہ نے لکھا کہ جو بھی چینل کھولو، جو بھی ڈرامہ دیکھو سوائے منفی مواد کے اور کچھ نہیں ملے گا۔ اب تو ان اداکاروں سے نفرت سی ہونے لگی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.