پاکستانی تیا ر ہوجائیں !آپ سب کے واٹس ایپ بند ہونے والے ہیں ، ہنگامی اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں سال کے اختتام پر کروڑوں موبائل فونز واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے، ان میں اینڈرائیڈ اور آئی فون اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹم میں واٹس ایپ کے لیے درکار ورژن موجود نہیں ہو گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 9 سے پہلے کے ورژن پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی فون 4 اور اس سے پہلے کے ماڈلز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

>

اسی طرح آئی فون 4 ایس، 5، 5 ایس، 5 سی، 6 اور 6 ایس میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 9 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں اب واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گی۔ اینڈرائیڈ 4.0 یا آئس کریم سینڈوچ کو سب سے پہلے 2011 میں ریلیز کیا گیا تھا، تو اگر آپ کا فون 8 سے 10 سال پرانا ہے تو پھر آپ کو فکرمند ہونا چاہیے ورنہ واٹس ایپ کی بندش کا سامنا نہیں ہوگا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل اور گوگل کے ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر مبنی فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے، مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی۔ اسی طرح فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کردی گئی تھی۔ ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.