پاکستانیوں کو حیران کر دینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور میں احاطہ عدالت میں جان سے محروم ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی باڈی امریکہ روانہ کردی گئی۔طاہر احمد نسیم کی باڈی اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا ۔

جس میں وہ قید تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہرنسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے شوٹ کرکے زندگی سے محروم کر دیا تھا ۔ پشاور کا رہائشی طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا دوسری جانب معروف مذہبی عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے قائد اعظم کے اصرار پر ان کی انگلیاں چوسیں، توشہد جاری ہوگیا، قائد اعظم نے اپنی دو انگلیاں میری طرف کیں، کہا چوس لیں، میں ڈر گیانہ جانے کیا ہوگا، پھر اصرار پر چوس لیں، تو میرے منہ میں شہد جاری ہوگیا۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم کی قبر کو روشن فرمائے، امت پر انتہائی دیانتدار، انتہائی سچے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک بار مولانا شبیر احمد عثمانی سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے قائداعظم کا جنازہ کیوں پڑھایا؟کہتے ہیں میں نے جنازے سے چند روز قبل خواب دیکھا ، اللہ کے نبی پاکؐ اور ان کے ساتھ قائد اعظم کھڑے ہیں، حضوراکرمؐ خاتم النبیین فرماتے ہیں کہ یہ ہمارا مجاہد ہے۔میں نے اس لیے ان کا جنازہ پڑھایا۔ایک بار میں نے خواب میں قائد اعظم کو دیکھا تو میں نے پوچھا آپ کا کیا حال ہے، کہنے لگے میں بڑی راحت میں ہوں۔پھر انہوں نے اپنی دوانگلیاں میری طرف کیں، اور کہا کہ میری انگلیاں چوس لیں۔ میں تھوڑا ڈرا کہ پتا نہیں کیا ہے؟ کہنے لگے ڈرو نہیں بیٹا، یہ چوس لو، اللہ تم سے دین کا کام لے گا۔میں نے جب دونوں انگلیاں منہ میں ڈالیں توان میں سے گاڑھا میٹھا شہد نکل کر میرے منہ میں آنا شروع ہوگیا۔میری آنکھ کھلی تو اس شہد کی مٹھاس میرے منہ میں باقی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.