پانی کے ذریعے اس نوجوان نے 27 کلو وزن کم کرلیا

موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے کہ جس سے نجات حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ اور موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے لوگ مختلف قسم کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔ جس میں اکثر لوگ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بھارت کے ایسے شخص کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔ کہ جس نے پانی کی ذریعے سے اپنا 27 کلو وزن کم کیا ہے۔

>

ٹائم آف انڈیا کے مطابق 31 سالہ مینانک گپتا نامی شخص نے بتایا ہے کہ میرا وزن 115 کلو تک بڑھ گیا تھا۔ اور حالت یہ ہو گئی تھی۔کہ گھر کی سیڑھیوں پر چڑھ کر بھی سانس پھول جاتا تھا۔ اس صورتحال میں میں نے اپنے وزن کم کرنے کا ارادہ کر لیا اور اپنی خوراک میں کچھ تبدیلیاں لائیں۔ ورزشیں شروع کی اور ساتھ میں روزانہ 5 لیٹر پانی پیتا تھا۔اس طرزعمل کے ذریعے میں نے محض 4مہینے میں اپنا وزن 27کلوگرام تک کم کر لیا۔“میانک گپتا کا کہنا تھا کہ ”میں ناشتے میں 4انڈوں کی سفیدی، ایک پورے انڈے کا آملیٹ اور دو سلائس کھاتا تھا اور دودھ کا ایک گلاس پیتا تھا۔ لنچ میں روٹی، دال، کچی سبزیاں اور کھویا جبکہ ڈنر میں پنیر، ایک باﺅل دال یا کوئی بھی سبزی، سلاد اور چاول استعمال کرتا تھا۔ان کھانوں کے درمیان میں بھی میں ہلکی پھلکی غذا کھاتا تھا تاکہ ہر تین گھنٹے بعد اپنے معدے کو کوئی چیز دے سکوں جس سے میرا میٹابولزم تیز رہے۔ اس کے علاوہ میں باقاعدگی سے جم میں ایک گھنٹہ کسرت کرتا ہوں۔ گزشتہ چار ماہ سے یہ میرا معمول ہے اور اب میں خود کو مکمل طور پر فٹ محسوس کرتا ہوں۔“ واضع رہے کہ وزن کم کرنا ہر کسی کو چاہیے کیونکہ اگر وزن کم نہ کیا جائے۔ تو یہ آپ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.