وہ پرندہ جو 10ماہ تک دن رات مسلسل اڑتا رہتا ہے ۔ جانیں

اللہ تعالی نے مختلف قسم کے پرندے پیدا کیے ہیں اور ان پرندوں میں ان کے مطابق صلاحیت بھی ڈالی ہیں۔ آج ہم آپ کو پرندوں کی ایک ایسی نسل کے بارے میں بتائیں گے۔ جو کہ مسلسل دس ماہ تک آسمان میں پرواز کرتا ہے جنوبی ایشیا میں ایک اس کی ایک ایسی نسل بھی ہے۔ جو پورا سال ایک ہی جگہ پر مقیم ہوتے ہیں۔
ابابیبل مختلف آوازین نکال کر خوشی خطرے اور دیگر احساسات کا اظہار کرتا ہے۔محقیقن کے مطابق ابابیل کی ایک قسم کامن سویفٹ ہے۔کامن سویفٹ وہ واحد پرندہ ہے جو 10ماہ تک تسلسل کے ساتھ اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ اپنی خوارک دوران پرواز ہی حاصل کرتا ہے۔ابابیل 12سے 15سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے جو اپنی اڑان ہمیشہ جھنڈ کی شکل میں بھرتے ہیں۔گزرے وقتوں میں ابابیل کے گھونسلے پرانے گھروں کی چھتوں اور کنوؤں میں ہوا کرتے تھے۔وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گھونسلے ناپید ہوتے گئے۔اب انکی بڑی تعداد افزائش نسل کےلئے نہر کی پلوں کے نیچے مٹی کے گھروں میں بسیرا کرتے ہیں۔یہ کالونی کی شکل میں درجنوں گھر تعمیر کرتے ہیں۔گھروں کی تعمیر کے لیے نہر کنارے اپنی چونچ میں گیلی مٹی اٹھا کر بڑے مہارت سے گھر بناتے ہیں۔

>

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *