وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی۔ خوبرو نامور پاکستانی اداکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نہایت سینئر اور پسند کیے جانے والے اداکار نعمان اعجاز کے بعد اب ایک اداکارہ کا متنازعہ بیان سامنے آ گیا ہے۔

اب اداکارہ عفت عمر کے متنازعہ بیان کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس نے ہنگامہ سا برپا کر دیا ہے اور صارفین سیخ پا دکھائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ عفت عمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔ جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ اداکار راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔ میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔ کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عفت عمر کے اس بیان پر پروگرام میں موجود مہمان قہقہے لگا رہے ہیں ۔عفت عمر کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو می ٹو مہم کی حامی رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہاں تک کہ جب معروف مصنف خلیل الرحمان نے می ٹو مہم کے خلاف بیان دیا تھا تو عفت عمر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *