وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے

دوستو آج ہم آپ کو ایک مشہور واقعہ سناتے ہیں۔ جو حاتم طائی اور ایک یتیم بچے کے درمیان ہوئی ہے۔ ہم امید کرتی ہے کہ آج کی یہ تیری آپ کو ضرور پسند آئے گی ۔ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا: اے حاتم کیا سخاوت میں کوئی تجھ سے آگے بڑھا ہے ؟ حاتم نے جواب دیا: ہاں قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کے لیئے ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں،

اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا۔اس نے کھانے کے لیئے مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا۔میں نے اسے کھایا۔آیا میں نے کہا:واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے ”یتیم بچہ فوراً باہر نکلا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میں اس نے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کر دیے ۔ جب میں جانے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہے میں نے اس سے کہا: تم نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں اس نے کہا: آپ کو بکری کا مغز بہت اچھا لگا اور میں اس پر بخل کروں، اور مہمان نوازی میں بخل عربوں کو زیب نہیں دیتامیں نے حاتم سے پوچھا کہ آپ نے بدلے میں اسے کیا دیا؟انہوں نے کہاتین سو سرخ اُونٹنیاں اور پانچ سو بکریاں میں نے حاتم سے کہا تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے انہوں نے جواب دیانہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے ، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے ۔ دوستوں ہم امید کرتے ہیں کہ آج کی تحریر آپ کو ضرور پسند آئی ہوگی مزید اچھی تحریروں کے لئے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں اور قیمتی رائے کے بارے میں کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *