وہ شخص بڑا انصاف پسند تھاچنانچہ اس نے دونوں بیویوں کو ایک ساتھ غسل ۔۔۔! تفصیلات لنک میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک شخص نے دو نکاح کیے اور دونوں بیویوں ہی کے ساتھ بڑا انصاف کا معاملہ کرتا تھا، تقدیر کا فیصلہ کہ دونوں ہی بیویوں کا ایک ہی وقت میں انتقال ہوگیا شوہر نے انصاف کے تقاضہ سے چاہا ایک ہی وقت میں دونوں بیویوں کو غسل دیا جائے۔ چنانچہ اس نے دو غسل دینے والیاں بلوا لیں کہ ایک ہی وقت میں غسل دے، پھر دفن کیلیے گھر سے ایک ہی وقت میں نکالنے کا ارادہ کیا اتفاق کہ گھر کا ایک ہی دروازہ تھا، چنانچہ دروازہ بنوانے والے کو بلایا اور دوسرا دروازہ بنواکر

>

ایک ہی وقت میں دونوں کو نکالا اور دفن کرکے اپنے انصاف پر اللہ کی تعریف کی کہ اس نے انصاف کی توفیق دی۔ کسی رات ایک بیوی کو خواب میں دیکھا وہ کہہ رہی ہے میں آپ سے ناراض ہوں اللہ آپ کو معاف نہی کرےگا۔ شوہر نے کہا لیکن بندی خدا کیوں؟؟ اس بیوی نے کہا آپ نے اپنی دوسری بیوی کو نئے دروازے سے نکالا اور مجھے پرانے دروازے سے۔ مطلب یہ کہ دونوں بیویوں کو خوش رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.