وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زندگی کی 68 بہاریں دیک
ہیپی برتھ ڈے خان صاحب، للہ آپکو لمبی عمر عطا کرے۔’شوکت خانم عظیم لیڈر جنم دینے پر آپ کے شکرگزار ہیں‘ ٹویٹر پر ‘ ہیپی برتھ ڈے خان صاحب ‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد ( 05 اکتوبر2020ء) : وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج اپنی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ پر ملک بھر میں ان کے کارکنان اور پارٹی رہنما کیک کاٹیں گے،اس کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور “ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے” بھی ٹاپ ٹرینڈز بن چکے ہیں۔ٹویٹر پر صارفین وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دیں اور کہا ہے کہ اللہ آپکو ملک کو معاشی بحران، اندرونی خطرات اور غربت سے پاک کرنے کا مشن کامیاب کرے۔ براہ کرم پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لئے جدوجہد جاری کریں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے 2002 کی الیکشن مہم کی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان کے فخر عمران خان کو سالگرہ مبارک، یہ وہ واحد شخص ہیں جو ان حالات میں پاکستان کو سنبھال سکتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ لمبی اور خوشگوار زندگی گزاریں۔ایک صارف نے عمران خان کو خوبصورت الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آپ جیسا بہادر رہنما ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ بہت سارے لیڈر آئے اور گئے لیکن آپ کی کلاس کو کوئی نہیں چھو سکتا۔ایک صارف نے وزیراعظم کی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنے عظیم رہنما دینے پر آپ کے شکرگزار ہیں۔۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔لیکن دوسری جانب ہی کچھ لوگوں نے صارفین کو بتایا کہ آج عمران خان کی سالگرہ نہیں ہے۔عمران خان کا جنم دن 25 نومبر ہے نہ کہ 5 اکتوبر۔ اس حوالے سے ہمارا میڈیا بھی کنفیوژن کا شکار ہے، عمران خان کی سالگرہ کی تاریخ 25 نومبر ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کی تاریخ کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کچھ لوگ عمران خان کو آج سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین 25 نومبر کے انتظار میں ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *