نوجوان کو لڑکیوں کے لباس میں محبوبہ سے ہسپتال میں ملاقات مہنگی پڑگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ عشق چھپتا نہیں چھپانے سے، محبت اندھی ہوتی ہے اتنی بھی اندھی ہوتی ہے کبھی کسی نے نہیں سنا ہوگا۔ ایک نوجوان کو عاشقی بہت ہی زیادہ مہنگی پڑ گئی۔ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچا تو لوگوں نے ٹھیک ٹھاک درگت بنا ڈالی۔

ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون کا شوہر روہتک کے ہسپتال میں داخل تھا جہاں وہ ابھی اس کے ساتھ رکی ہوئی تھی۔ خاتون کا ایک نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا جو لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچ گیا۔سکیورٹی گارڈز کو نوجوان کی حرکتوں پر شک ہوا تو اس سے پوچھ گچھ کرنے لگے اور پھر عورت کے کپڑوں میں چھپے مرد کا انکشاف ہوا۔ موقع پر موجود لوگوں نے نوجوان کی خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے ہسپتال کے بیڈ سے باندھ دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور اسے گرفتار کرکے لے گئی۔یاد رہےامریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کی محبت اور خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 6گھنٹے کی پرواز کے دوران یہ آدمی مسلسل کھڑا رہاتاکہ اس کی بیوی سیٹوں پر آرام کر سکے، کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس آدمی کی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ صارفین کو بتایا ہے جس پر ایک ہلچل مچ گئی۔ اس خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی 6گھنٹے تک جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑا رہا اور اس کی بیوی سیٹوں پر لیٹ کر آرام سے سوتی رہی۔ رہاتاکہ اس کی بیوی سیٹوں پر آرام کر سکے، کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس آدمی کی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ صارفین کو بتایا ہے جس پر ایک ہلچل مچ گئی۔ اس خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی 6گھنٹے تک جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑا رہا اور اس کی بیوی سیٹوں پر لیٹ کر آرام سے سوتی رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *