نبی کریم ﷺ کی حضرت علیؓ کو بتائی ہوئی مختصر سی دعا جس کے پڑھنے سے بے تحاشا دولت عطا کی جاتی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نبی کریم ﷺ کی حضرت علیؓ کو بتائی ہوئی مختصر سی دعا جس کے پڑھنے سے بے تحاشا دولت عطا کی جاتی ہے ۔۔۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ۔ (کنزالعمال)تو یہ کلمات اس کیلئے فقروفاقہ سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے اور قبر کی وحشت و تنہائی میں انسیت کا باعث ہوں گے اور ان کلمات کی برکت سے پڑھنے والا غناء(ظاہری و باطنی) حاصل کرلے گا اور قیامت کے دن وہ ان کلمات کی برکت سے جنت کے دروازے پر دستک دے گا۔“

>

اس حدیث سے معلوم ہوا روزانہ سو بار پڑھنے والے کو چار بہت بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے ان میں سے ہر فائدہ ایسا ہے جس کا ہر شخص محتاج ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو ہر روز اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی چاہیے۔ وہ فوائد یہ ہیں:۔٭ فقرو فاقہ اور معاشی تنگی دور ہونا۔٭ قبر کی وحشت دور ہوکر راحت و انسیت حاصل ہونا۔٭ غناءظاہری و باطنی نصیب ہونا۔٭ جنت کے دروازے پر دستک دینے اور جنت میں داخل ہونے کی سعادت ملنا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.