میرے بیٹے نے شہادت کا رتبہ پایا ہے باپ کا سیاسی حریف کے نام پیغام

میرے بیٹے نے شہادت کا رتبہ پایا، مولانا فضل الرحمان، شہباز ، نواز شریف، بلاول بھٹو اور شاہد خاقان عباسی کو کہنا چاہتا ہوں کہ۔‘‘ شہید کیپٹن عبداللہ کے والد کا سیاسی رہنمائوں کے نام اہم پیغام جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں شرپسند عناصر کی جانب سے گشت پر مامور گاڑی پر شوٹنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ جام شہادت نوش کر گئے تھے، ان کے والد کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے لیے ایک پیغام دیا گیا ہے

سائز اثر ڈالتا ہے! ہر آدمی کو اس کی کوشش کرنی چاہئے
جرمن تیل جو سائز بڑا کرتا ہے۔

۔شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کے والد کا خبر رساں اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں جس نے ہمارے خاندان کو شہادت کا رتبہ عطا کیا، میں اللہ تعالی سے راضی ہو اور دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہو جائے۔کیپٹن عبداللہ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کو کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جو اپنے بچے انگلینڈ میں بٹھائے ہوئے ہیں ان کو بھی ذرا ادھر لائیں اور وہ بھی تھوڑا بارڈر کی ہوا کھائیں ، پہاڑوں پرگھومنے پھریں اور گولی کھانے تاکہ انہیں بھی پتہ چلے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ میں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں اور میں اللہ تعالی سے بہت راضی ہوں کہ میرے بچے نے شہادت کا رتبہ پایا، میرے اور بھی بیٹے ہیں اگر وہ بھی اس ملک کی خاطر قربان ہو جائیں گے تو الحمداللہ میں خوش ہوں۔خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شگئی میں پاک فوج کا دستہ پیٹرولنگ کر رہا تھا، جس پر دہشتگردوں نے اچانک شوٹنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے، جن کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *