مشکل کاموں میں آسانی کی معقول دعا

ہمیں دن میں بہت طرح کے کام میسر ہوتے ہیں-کچھ آسان ہوتے ہیں اور کچھ مشکل-لیکن کام جیسا بھی ہو کرنا بھی ضروری ہوتا ہے-جیسے کاروبار میں پیسہ لگایا ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ پیسہ لگانے سے کام ہوگا کہ نہیں یا گھر بنانا ہو اور جتنا ہم نے سوچا اس سے زیادہ پیسے لگ جائیں-

>

کام کی نوعیت انسان کے استطاعت پر بھی انحصار کرتی ہے-غریب کے مسائل مختلف ہوتے ہیں اور امیروں کے مختلف-جو مسائل غریب کو درکار ہوتے ہیں وہ امیر کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتے-اسی لیے کسی بھی قسم کے کام میں چاہے بڑا ہو یا چھوٹا آسانی پیدا کرنے کے لیے یہ دعا پڑھیں:

حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم “میرے لیے اللہ (حافظ و ناصر) کافی ہے-اس کے سوا کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں-میں نے اسی پر بھروسہ کر لیا اور بڑے بھاری عرش کا مالک ہے” یہ دعا صبح و شام سات مرتبہ پڑنی ہے

تو انشاءاللہ اللہ تمام بڑے اور چھوٹے کاموں میں ہماری مدد فرمائے گے اور ہماری تمام پریشانی اور غم دور کر دیں گے-اس دعا میں اللہ تعالی کو ہی اپنا کارساز مانتے ہیں اور صرف اسی سے مدد طلب کرتے ہیں- ایک دعا جو کہ کام میں آسانی پیدا کرنے کے لیے پڑھی جا سکتی ہے وہ درج زیل ہے: اللھم الطف بی فی تیسیر کل عسیر فان تیسیر کل عسیر علیك یسیر و اسئلك الیسر والعما فاة فی الدنیا والاخرہ “خدایا!

تو میرے تمام مشکل کاموں کو آسان کر دے، کیونکہ ہر مشکل کام کا آسان کرنا تیرے لیے آسان ہے میں تجھ سے تمام آمور میں آسانی اور دنیا اور آخرت کی معافی کا طالب ہوں” یہ آیت تین مرتبہ پڑھنی ہے-اس دعا میں ہم اللہ تعالی سے تمام مشکل کاموں میں آسانی کا کہتے ہیں اور یہ اعتراف کرتے ہیں کہ مشکل کو آسان صرف اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہم اللہ سے دنیا اور آخرت میں بھلائی بھی مانگتے

اور اپنے کیے گئے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں-اللہ تعالی نے ہر مشکل کے ساتھ آسانی رکھی ہے-اللہ تعالی ہمیں کبھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑتے-لوگ کہتے ہیں برے وقت میں پتا چلتا ہے کہ کون آپ کے ساتھ مخلص ہے کون نہیں لیکن آپ اللہ کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے-

Sharing is caring!

Comments are closed.