محکمہ موسمیات نے ستمبر کے حوالے سے میں ملک بھر کیلئے پیش گوئی جاری کر دی،کتنی بارشیں ہونی والی ہیں ؟جانیں

تبصرہ بھیجیں ستمبر 9, 2020 15,901 مناظر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی کے پی میں ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوں گی ،پنجاب کے مون سون ریجن میں معمول سے

زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے حکام

کے مطابق ستمبر کے پہلے 15 دن زیادہ نم آلود رہیں گے اور کے پی کے کچھ زیریں علاقوں میں بھی نارمل یا قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات

کے مطابق وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، رواں ماہ آزاد جموں کشمیر میں بارشیںمعمول کے مطابق ہوں گی۔

ماہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیگا۔15

ستمبر کے بعد سندھ، بلوچستان میں یومیہ اوسط درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.