ماہ رمضان انتہائی اہم مہینہ

اسلام وعلیکم ناظرین جیسا کے آپ سب جانتے ہیں رزق کی تمنا کرنا انسان کی خواہشات میں شامل ہے اکثر لوگ رزق میں اضافے کےلیے بہت سے عاملوں کے پاس جاتے ہیں ان سے طرح طرح کی رہنمائی لیتے ہیں کتابوں سے مدد لیتے ہیں
رسالوں سے مدد لیتے ہیں اور ایسے ایسے وظائف تلاش کرتے ہیں اوران کو پڑھتے ہیں کہ کسی طرح سے ان کے رزق کی کمی پوری ہو جائے رزق کی تنگی دور ہو جائے تو آج اسی حوالے سے میں آپ لوگوں کی خدمت میں ایک بہت ہی پیارا عمل لے کر حاضر ہوا ہوں جو لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے رزق میں ان کے روزگار میں اضافہ اور برکت عطا فرمائے
تو ایسے حضرات کے لیے ماہ رمضان انتہائی اہم مہینہ ثابت ہو سکتا ہے اس مہینے میں چاہیے کہ اللہ پاکی سے زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں اللہ پاک کی عبادت کریں اور اس پاک اور بابرکت مہینے میں قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرے
ناظرین یہ مہینہ ویسے بھی اللہ پاک کا مہینہ ہے اور اس مہینے کا زیادہ سے زیادہ اور خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ اللہ تعالی کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے اس نے تمہارے لیے 11ماہ چھوڑ دیے جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذت حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لئے ایک مہینے کو خاص کر لیا ہے اس مہینے میں اللہ تعالی اپنے بندوں کا رزق بڑھا دیتے ہیں

ایک بار ایک شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں چاہتا ہوں میرا رزق بڑھ جائے اللہ کے پیارے رسول نے فرمایا باوضو رہا کرو تمہارا رزق بڑھ جائے گا
ناظرین اللہ تعالی کے نبی پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کی روشنی میں ہر مسلمان کو باوضو رہنا چاہیے تاکہ اس پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لئے بہت سی رحمتیں برکتیں اور بخشش کی خوشخبری لے کر آتا ہے رمضان کو اللہ پاک نے اپنا مہینہ بتایا ہے
اور میرا ایمان ہے کہ رمضان کو اللہ پاک نے مسلمانوں کی خیر و برکت رزق میں اضافے اور ان کی بخشش کے لئے خاص طور پر یہ مہینہ منتخب کیا ہوا ہے کہا جاتا ہے کہ اس مہینے میں رزق بڑھا دیا جاتا ہے نیکی کا ثواب جو عام دنوں میں ایک ہی صورت میں ملتا ہے رمضان کے دنوں میں وہ ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے

جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجردوں گا روزے کے علاوہ ہر عبادت انسان جو کرتا ہے وہ دوسرے لوگ بھی دیکھ لیتے ہیں یا سمجھ جاتے ہیں لیکن روزہ ایک ایسی عبادت ہے جسے کوئی دوسرا نہیں جان سکتا جب تک کسی دوسرے کے سامنے اظہارنہ کیا جائے ناظرین یہ سب کچھ بتانے کامقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ جس طرح ہم دنیاوی فائدے کے لیے طرح طرح کے وظائف کرتے ہیں طرح طرح کے عمل کرتے ہیں اپنے رزق میں اضافے کے لیے تو اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی بھی تیاری کرے اس کے لئے بھی کچھ سامان اکٹھا کر لیں نیک اعمال کرلیں تاکہ ہم دنیا میں بھی کامیاب ہوجائیں اور آخرت میں بھی کامیاب ہوجائیں تو آج میں اپنے پیارے بھائیو کے لیے پیاری بہنوں کے لئے جو لوگ بہت پریشان ہیں ان کے لئے جو کاوش لے کر آیا ہوں اس میں اس میں جو مین بتانے کا مقصد ہے وہ یہی ہے کہ رزق میں اضافہ کیسے کیا جائے رزق میں برکت کیسے حاصل کی جائے خاص کر رمضان کے مہینے میں تو ویسے ہی رزق بڑھا دیا جاتا ہے لیکن جو لوگ پریشان رہتے ہیں ان کے لئے میں آپ لوگوں کو ایک چھوٹا سا عمل بتانے جارہا ہوں اگر آپ یہ عمل کر لیتے ہیں تو انشاءاللہ پھر دیکھیں گے کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ کی ہر طرح کی رزق کی پریشانی دورہوجائے گی اور آپ کے روزگار میں برکتیں ہی برکتیں پیدا ہونے شروع ہوجائیں گے

ناظرین روزہ افطار کرنے سے پہلے رزق میں اضافے کا عمل آپ کو بتانے جارہا ہوں توجہ کے ساتھ آپ لوگوں نے یہ عمل کرنا ہے عمل صرف دو لفظوں پر مشتمل ہے اور وہ جو دو لفظ ہیں وہ اللہ پاک کے دو اسم مبارک ہیں اللہ پاک کے دو بہت ہی پیارے نام مبارک ہیں اگر ان دو ناموں کو روزہ کھولنے سے پہلے پہلے روزہ افطار کرنے سے پہلے پہلے صرف ایک سو ایک بار پڑھ لیا جائے اور دل میں دعا کر دی جائے دل میں یہ خیال پیدا کر لیا جائے کہ اللہ پاک آپ کے رزق کی تنگی کو دور فرما دے تو انشاء اللہ اگر آپ اللہ پاک کہ ان دو اسم مبارک کو روزہ افطار کرنے سے پہلے پہلے صرٖ 101 بار پڑھ لیں تو آپ کی ہر طرح کی رزق کی پریشانی ختم ہو جائے گی ناظرین اللہ پاک کہ وہ دو اسم مبارک جو ہیں وہ یہ ہیں یا سمع یا مجیب اللہ پاک کے یہ دو اسم مبارک ہیں ان کو روزہ افطار کرنے سے پہلے پہلے صرف 101 بار پڑھ کر دل میں ہی دعا کرلی جائے تو پھر دیکھیں اللہ پاک آپ کی ہر طرح کی مشکلات کو دور فرما دیں گے اور آپ کو اتنا رزق عطا فرما دیں گے کہ آپ کی ہر طرح کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور آپ کی زندگی ہی بدل جائے گی میں آمید کرتا ہوں آج کی ہماری یہ کاوش آپ کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی عمل پسند آئے تو لائک اور شئیر ظرور کریں جزاک اللہ خیرا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *