ماں کا احساس کرو

سارے رشتے پیدا ھونے کے بعد بنتے ہیں ،، اس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ھے جو ھمارے پیدا ھونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ھے وہ بس وھی کھاتی ھے جس سے ہمیں نقصان نہ ھو ، وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ھے مگر درد مارنے کی دوا اگر انسان سوچ لے اور دیکھ لیں دنیا میں جتنے بھی رشتے ہیں وہ ہمارے پیدائش کے بعد بنتے ہیں لیکن ایک واحد رشتہ ایسا بھی ہوتا ہے جو ہماری پیدائش سے نو ماہ پہلے ہم سے جوڑا جاتا ہے۔
وہ بس وھی کھاتی ھے جس سے ہمیں نقصان نہ ھو ،، وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ھے مگر درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی کہ کہیں وہ دوا ھم کو نہ مار دے، ھم اس کی پسند کے کھانے چھڑا دیتے ھیں ،،ھم اس پر نیند حرام کر دیتے ھیں ،، وہ کسی ایک طرف ھو کر چین سے سو نہیں سکتی ، وہ سوتے میں بھی جاگتی رھتی ھے ، 9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ھے ،گرتی ھے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ھے تجھے بچا لیتی ھے ،اس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی ،، لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ھیں وہ غائبانہ پیار کرتی ھے ،، لوگ تصویر مانگ کر سلیکٹ کرتے ھیں، دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی مثال پیش نہیں کر سکتا ،، خدا کو اس پر اتنا اعتبار ھے کہ اس کو اپنی محبت کا پیمانہ بنا لیا ،، اور جنتی ھے تو قیامت سے گزر کر جنتی ھے اور ھوش آتا ھے تو پہلا سوال تیری خیریت کا ہی ھوتا ھے ،،،خدا کے بعد وہ واحد ہستی ھے جو عیب چھپا چھپا کر رکھتی ھے ، تیری حمایت میں وہ عذر تراشتی ھے کہ تیرے باپ کو مطمئن اور تجھے حیران کر دیتی ھے ،، باپ کھانا بند کرے تو وہ اپنے حصے کا کھلا دیتی ھے ، باپ گھر سے نکال دے تو وہ دروازہ چوری سے کھول دیتی ھے،اللہ کے سوا کوئی تیرا اتنا خیال نہیں رکھتا جتنا ماں رکھتی ھے ،،، اللہ نے بھی جنت اٹھا کر اس ماں کے قدموں میں رکھ دی ،،اللہ تعالی ہم سب کی ماؤں کو صحت والی لمبی زندگی دیں اور جن کی مائیں اب اس دنیا میں نہیں ہے اللہ ان کی مغفرت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

>

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *