لڑکی کا اپنے بواے فرینڈ کا امتحان لینا کافی مہنگا ثابت ہوا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ کہانی بہت ہی پرانی ہے، اور اس کا انجام بھی ہمیشہ ایک سا ہی ہوتا ہے۔ کوئی اپنے محبوب کو آزمانے کا فیصلہ کرتا ہے، لیکن نتیجے میں صرف دکھ اور رسوائی ہی ملتی ہے کچھ ایسا ہی معاملہ اس برطانوی لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔
جس نے اپنے بوائے فرینڈ کی وفاء کو آزمانے کیلئے ایک جال بچھایا، لیکن سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ لگا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے دو خوبصورت جڑواں بہنوں کے ساتھ ساز باز کی، تاکہ یہ اپنے بوائے فرینڈ کو آزما سکے۔ اس لڑکی کے کہنے پر جڑواں بہنوں نے نوجوان کو، جو کہ ایک آئی ٹی انجینئر ہے، اپنے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے کچھ مسائل کے حل کیلئے اپنے گھر پر بلا لیا۔ گھر میں مختلف جگہوں پر کیمرے لگے ہوئے تھے، جن کے ذریعے اس نوجوان کی گرل فرینڈ تمام معاملات کو براہ راست دیکھ رہی تھی۔ جب یہ نوجوان جڑواں بہنوں کے گھر میں پہنچتا ہے، تو کچھ دیر بعد ان میں سے ایک اسے لبھانے کی کوشش شروع کر دیتی ہے۔ وہ اس سے پوچھتی ہے، کیا تم نے کبھی ماڈلنگ کی ہے؟ تم بہت ہینڈ سم ہو یقینا ماڈلنگ کرتے ہو گے۔ نوجوان اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دیتا ہے، اوراپنا کام جاری رکھتا ہے۔ کچھ دیر بعد وہ کپڑوں کے دو جوڑے اٹھا لاتی ہے، اور نوجوان سے مشورہ طلب کرنے لگ جاتی ہے کہ ان میں سے کون سا اسے زیادہ خوبصورت لگے گا اس دوران وہ طرح طرح کی اٹھکیلیاں کرتی ہے۔

تاکہ اسے لبھا سکے لیکن نوجوان پھر بھی اس پر توجہ نہیں دیتا۔ اس کے بعد دوسری جڑواں بہن بھی آجاتی ہے، اور وہ بھی اسے لبھانے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔ وہ دونوں اسے پیشکش کرتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ دوستی کر سکتا ہے، لیکن نوجوان واضح الفاظ میں انہیں بتاتا ہے کہ وہ پہلے ہی کسی لڑکی کے ساتھ محبت کرتا ہے اور اب کسی اور لڑکی کے ساتھ دوستی نہیں کر سکتا۔ اب اس ٹیسٹ میں نوجوان تو کامیاب ہو گیا لیکن خفیہ کیمرے کے ذریعے اس معاملے کو دیکھنے والی اس کی گرل فرینڈ بہت شرمندہ ہوئی۔ یہ معاملہ صرف شرمندگی اور پچھتاوے تک ہی محدود نہیں رہا کیونکہ دراصل وہ خود کسی اور میں دلچسپی لے رہی تھی، اور سوچ رہی تھی کہ اگر اس کا بوائے فرینڈ بھی بے وفائی پر مائل نظر آیا تو اسے بہانہ مل جائے گا۔ اور وہ باآسانی اسے چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ ہولے گی۔ اب اسے اس دکھ اور پچھتاوے نے گھیر رکھا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ تو اس کی سچی محبت میں مبتلا ہے جبکہ وہ خود اس کے ساتھ بے وفائی کی مرتکب ہو چکی ہے۔ واقعی اگر کسی سے محبت کرو تو سچی محبت کرو۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *