فرمان رسولﷺ

فرمان رسولﷺ رسول پاک ﷺ نے فرمایا میں جنت میں تھا کہ مجھے کسی کے قرآن پڑھنے کی آواز سنائی دی۔

>

میں نے پوچھا یہ کس کی آواز ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ حارثہ بن نعمان کی ہے

آپﷺ نے فرمایا: والدین سے نیکی کرنے کا صلہ ایسے ہی ملتا ہے حارثہ بن نعمان سب سے بڑھ کر والدہ کے ساتھ نیکی کرتے تھے (صحیح ابن حبان)

اسی لیے اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے نرمی سے پیش آنا چاہیئےان کی ضروریات کا خیال رکھا کریں ان کے حقوق پورے کریں۔

نرم لہجے اور دھیرے انداز میں بات کریں ۔ کیونکہ یہ سب آپ کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا اور اس کا حساب آُپ کو قیامت والے دن دینا ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.