غسل کا طریقہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوال: فرض غسل میں عورت کن باتوں کا خاص اہتما م کرے ؟جواب : فرض غسل میں عورت درج ذیل باتوں کا خاص اہتمام کرے ۔1۔ غسل طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہاتھ دھوئے اور استنجاء کرے پھر بدن پر کسی جگہ نجاست لگی ہو۔ اسے دھوڈالے ۔ پھر وضو کر لے ۔2۔ غسل میں تین چیزیں فرض ہیں۔
نمبر۔ 1۔کلی کرنا 2۔ناک میں پانی ڈالنا 3، پورے بدن پر پانی بہانا 3۔ بیٹھ کر نہائیں اس میں پردہ زیادہ ہے ۔4۔ اگر سر کے بال کھلے ہوں تو سب بالوں کو بھگونا اور جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے ایک بال بھی سوکھا رہ گیا تو غسل نہ ہوگا۔5۔ نتھ ،بالیوں ، انگوٹھی ۔اور چھلوں کو تنگ ہونے کی صورت میں خوب ہلائیں تاکہ پانی سوراخوں میں پہنچ جائے ۔6۔اگر بالیاں نہ پہنی ہوں تو احتیاطا سوراخوں میں پانی ڈال لے ۔7۔اگر بالوں میں گوند افشان لگی ہو تو دھو ڈالے کیونکہ بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچانا واجب ہے ورنہ غسل نہ ہوگا ۔ 8۔اگر ناخن وغیرہ میں آٹا لگ کر سوکھ گیا تو پہلے صاف کرے ورنہ غسل نہ ہوگا ۔9۔اگر ناخنوں میں نیل پالش لگی ہو تو صاف کرے کیونکہ یہ بدن تک پانی بیچنے نہیں دیتی ۔ورنہ غسل نہ ہوگا۔“ولو کان شعرۃ المراۃ منقوضا یجب ایصال الماء الی ٰ اثناء ہ ۔” ( ھندیہ :1/ 14) (دارالافتاء جامعہ حفیظی۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شناختی کارڈ کسی بھی شخص کی شناخت کا بہت بڑا ذریعہ ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات ہمیں ثبوت کے طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینا پڑتی ہے جبکہ بعض اوقات جس کو شناختی کارڈ کی کاپی دی جاتی ہے وہ اس کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے۔

تاہم اب ایک اہم خبر آئی ہے جوپنجاب انفارمیشن کمیشن نے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ کی کاپی نمبر پر کالی سیاہی پھیر کر دی جائے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے احکامات ایک درخوا ست پر نوٹس لیتے ہوئے جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر سے حساس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہونمبرپر کالی سیاہی پھیر دی جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل بینک لمیٹیڈ نے اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل صلاحیتوں سے لیس طریقہ ہائے کار متعارف کرانے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرحد پار رقم کی تیز، محفوظ اور آسان ادائیگی کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کمپنی ریپل سے اشتراک کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس معاہدے پر فیصل بینک لمیٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کی زیرنگرانی دستخط کیے گئے جس کے ساتھ ہی فیصل بینک عالمی سطح پر ریپل کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بننے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے۔اس تقریب میں دونوں آرگنائزیشنز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *