عدالت نے سینئر پاکستانی صحافی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہر کسی پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگانا ایک روایت بن چکا ہے۔ خاص کر سیاست دان اور صحافی حضرات جس کے منہ میں جو آتا ہے کہے چلا جاتا ہے۔ اب ایک نامور صحافی کو بے بنیاد الزام لگانا مہنگا پڑگیا ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

>

، اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ یہ وارنٹ پیپلز پارتی کی ایک اہم شخصیت پرالزام کے سلسلے میں جاری کیئے گئے ہیں‌۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنما اورصوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے۔ کہ میری جانب سے 2018 میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی معزز عدالت میں مجھ پر لگائے گئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے جھوٹے الزامات کی خلاف دائر کمپلینٹ پر معزز عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ سعید غنی نے اس حوالے سے کہا ہےکہ تقریباً دو برس گذرنے کے بعد بھی ڈاکٹرشاہد مسعود مجھ پر لگائے الزامات ثابت نہیں کرسکا۔ موصوف کا کہنا ہےکہ عدالت نے یہ فیصلہ اس صورت میں دیا ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکے۔ دوسری جانب ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے خلاف ووٹ دیئے جانے کی خبروں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ردعمل آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملہ پر سعودی عرب نے قطعی طور پر پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.