عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید ہو یا شب برات، گرمیاں ہوں یا سردیاں سرکاری ملازمان کو چھٹیوں کا انتطار رہتا ہے اسی طرح سکول جانے والے بچوں کو بھی ہر وقت چھٹی کا انتظار رہتا ہے ایسے میں سرکاری ملازمان اور سکول جانے والے بچوں کے لئے بڑی خوش خبری آگئی ہے۔

عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔سندھ حکومت نے 2 اکتوبر بروز جمعہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے آغاز پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلےمیں سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے مو قع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں ، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔عرس کی تقریبات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لیے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور ان کی فیملی کے علاج معالجے پر اخراجات کے میڈیکل کلیم کے حوالے سے رولز میں ترامیم کر دی ہیں ،سرکاری ملازمین کی جانب سے خود ساختہ طور پر پرائیوٹ ہسپتالوں سے علاج کروانے کے میڈیکل کلیم بل ادا نہیں ہوں گے ۔ ماسوائے انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں یا کسی بھی سرکاری ہسپتال سے باقاعدہ طور پر پرائیوٹ ہسپتال میں ریفر کرنے کے کیس کو ڈیل کیا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *