سیب کے چھلے آج کے بعد ہر گز مت پھینکیں ! یہ آپ کے اعصاب اور پٹھوں کو کیسے بے انتہا طاقتور بناتے ہیں ؟سونے بھائو ملنے والے سیب کے چھلکوں کی بے قدری نہ کریں خدارا

نیویارک(ویب ڈیسک)سیب کے چھلے آج کے بعد ہر گز مت پھینکیں ! یہ آپ کے اعصاب اور پٹھوں کو کیسے بے انتہا طاقتور بناتے ہیں ؟سونے بھائو ملنے والے سیب کے چھلکوں کی بے قدری نہ کریں خدارا ۔۔۔سیب بے شمار طبی فوائد کا حامل پھل ہے جس کے متعلق عام مقولہ بھی ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس پھل کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔

>

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سیب اور اسکے چھلکے پٹھوں کی اکڑن اور اینٹھن کی بیماری سکلیروسس (Sclerosis)بیماری سے نجات کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس کی جلد میں ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیب کی رنگت میں چمک آتی ہے۔یہ کمپاؤنڈ انسانوں میں پٹھوں کی اکڑن اور سختی کو کم کرتا ہے۔ فلاڈلفیا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سکلیروسس کی وجہ سے مفلوج ہو چکے چوہوں کو اس کمپاؤنڈ سے بننے والی دوا دی جس سے وہ دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہو گئے۔ اس کے علاوہ سائنسدانوں نے چوہوں کو ناشپاتی کی جلد میں پایا جانے والا ارسالک ایسڈ بھی دیا اور اس کے بھی سیب کی جلد میں پائے جانے والے کمپاؤنڈ جیسے ہی نتائج سامنے آئے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گوانگ ژیانگ ژینگ کا کہنا تھا کہ ” اس کمپاؤنڈ سے دنیا کی پہلی ایسی دوا بنائی جا سکتی ہے جو سکلیروسس سے جسم کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے۔ فی الوقت کوئی ایسی دوا نہیں ہے جو اس بیماری سے پہنچنے والے نقصان کو ختم کرکے پٹھوں کو ازسرنو ٹھیک کر سکے۔“

Sharing is caring!

Comments are closed.