ساڑھے 5کروڑ روپے میں فروخت ہونے والا موبائل نمبر

یجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گولڈن فون نمبرز کے بارے سنا تو ہوگا، بلکے دیکھا بھی ہوگا۔ اج کل تو ہر کوئی یہی چاہتا ہے، کہ اس کا نمبر ایسا ہو۔ جو ایک بار سن لے، اور اس کو یاد ہو لہکن اج ہم اپ کو ایسے گولڈ نمبر کے بارے میں بتاتے ہے۔ کہ جس کی قیمت ہزاروں و لاکھوں میں نہیں بلکے کروڑ میں ہے، اور اس کیا خاص وجہ ہے۔

>

آپ یہ سن کر بھونچکا رہ جائیں گے، کہ چین میں ایک نمبر نیلامی میں ساڑھے 22لاکھ یوآن (تقریباً 5کروڑ 43لاکھ روپے)میں فروخت ہو گیا ہے۔ اور اس نمبر میں ایسی خاص بات ہے، کہ سن کر آپ کی حیرت دو چند ہو جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فون نمبر کے آخر میں 5بار 8کا ہندسہ آتا ہے۔ اب ایک طرف اس فون نمبر میں اعداد کی ترتیب کچھ ایسی ہے، اور دوسرے مینڈرین زبان میں لفظ ایٹ (eight) اس لفظ کے مشابہہ ہے، جو خوشحالی کے لیے بولا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فون نمبر کو خوشحالی کا سبب سمجھتے ہیں، اور یہ نیلامی میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوا۔ یہ فون نمبر دیگر اثاثوں کے ساتھ ایک آدمی سے ضبط کیا گیا تھا، اس آدمی کے خلاف بیجنگ کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا تھا، اور اس کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ خوشحالی کی علامت سمجھا جانے والا یہ فون نمبر اس آدمی کی ملکیت تھا، اور اس کے اثاثے ضبط ہو کر نیلام ہو گئے۔ اس کے باوجود لوگ اس نمبر کو خریدنے کے لیے بڑھ چڑھ کر بولی دینے لگے، اور اس کی قیمت ساڑھے 22لاکھ یوآن تک پہنچ گئی۔ جیسا کہ آپ کو بتاچکے ہیں، کہ چینی لوگ 8کے عدد کو خوشحالی کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس کی ایک یہ مثال بھی آپ کو بتاتے چلیں کہ 2008ءمیں بیجنگ میں اولمپکس مقابلے ہوئے تھے۔ ان مقابلوں کا آغاز 2008ءکے آٹھویں مہینے (اگست) کی آٹھ تاریخ کو 8بج کر 8منٹ پر کیا گیا تھا۔ عدد 4کا چینی زبان میں مطلب موت ہے چنانچہ یہ چینیوں کا سب سے ناپسندیدہ نمبر ہے۔ آج کی ہماری معلومات تحریر اپ کو کیسی لگی کمنٹ میں ضرور آگاہ کیجئے گا۔ مزید اچھی اور بہترین معلومات کے لیے ہماری پیج کو لائیک اور شیئر ضرور کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.