سام سنگ نے اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا فون متعارف کرا دیا

ُلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موبائل ٹیکنالوجی میں آئے روز مزید تیزی سے پیش رفت آ رہا ہیں اور موبائل میں آج کل سب سے بڑا جو مسئلہ ہے وہ بیٹری کا ہے ۔ لیکن وہ سیمسنگ نے نئی موبائل لانچ کرنے کے بعد یہ دوا کیوں نہیں چارجنگ کا مسئلہ ختم کر دیا ہے ۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا فون گلیکسی ایم 51 متعارف کرادیا ہے جسے فیچرز کے لحاظ سے مڈ رینج فون قرار دیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایم سیریز کے فونز طاقتور بیٹری کیلئے ہی زیادہ جانے جاتے ہیں۔ مگر ایم 51 تو اس وقت دستیاب دیگر تمام مشہور کمپنیوں سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہے۔ اس فون میں 6.7 انچ کا سپر ایمولیڈ پلس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔ گلیکسی ایم 51 سنیپ ڈریگون 730 جی پراسیسر سے لیس ہے جس کیساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج موجود ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر دائیں جانب ہے اور ہیڈفون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دی گئی ہے جس سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فون کی خاص بات 7000 ایم اے ای ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔ جس کے باعث اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، بس ان میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہونی چاہیے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سے 100 فیصد بیٹری 115 منٹ میں چارج کی جاسکتی ہے اور فل چارج کیساتھ مسلسل 64 گھنٹے بات کی جاسکتی ہے، 24 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے، 34 گھنٹے ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے۔ جبکہ 182 گھنٹے تک میوزک سنا جاسکتا ہے گلیکسی ایم 51 میں 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو (ایکسٹریم کلوز اپ کیلئے) اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔ جبکہ فرنٹ سائیڈ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا جس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے ماڈل کی قیمت 340 ڈالرز (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے فون کی قیمت 370 ڈالرز (61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کے سام سنگ موبائل ہرسال لانچ کرتا ہے۔ لیکن اس بار سب سے پاور بیٹری کا دعوی کیا ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ مارکیٹ میں ویسے ہی چلے گا کہ جس طرح سامسنگ نے دعویٰ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *