ساتھ جینا ساتھ مرنا ۔۔۔۔!!! شیخوپورہ کے ایک پارک میں کل پیار کرنیوالے ایک جوڑے نے اپنا وعدہ کس طرح سچ کر دکھایا ؟ افسوسناک خبر نے پورے شہر کو افسردہ کر ڈالا

کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے، اور جس سے عشق ہوجائے پھر اُس کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ بشرطیکہ عشق سچا ہو۔ دنیا میں عاشقوں نے بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ جن کے بارے میں جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، اب ایسا ہی ایک واقعہ شیخوپورہ میں سامنے آیا ہے۔

شہر کے مرکز جناح پارک میں پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی دوائی کھا لی۔ جہاں انکی حالت غیر ہو گئی، ارد گرد موجود لوگوں نے انہیں سول ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان اور دوشیزہ کی میتیں انکے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کا رہائشی 22 سالہ جاوید اقبال اور اسی محلہ کی دوشیزہ عشاء ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ مگر دونوں کے والدین ذات برادری کی وجہ سے اس پر راضی نہ ہوئے۔ جوڑے نے جناح پارک میں اکٹھے جینے مرنے کے عہد و پیماں نبھاتے ہوئے گندم میں رکھنے والی دوائی کھا لی۔ اور ایک دوسرے سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد سے کے کوٹہ سے متعلق ایک مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرکاری دستاویزات میں لفظ معذور کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تین رکنی بنچ نے پنجاب ایلیمنٹری سکولز کے لئے خالی آسامیوں پر سپیشل افراد کے کوٹے پر قانون کے مطابق مختص نشستیں نہ دینے کے خلاف ملک عبیداللہ کی اپیل منظور کرکے پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ سنیئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر کے لئے اپیل کنندہ کی درخواست کامیرٹ پر جائزہ لیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.