رونالڈو یا لیونل میسی ۔۔! اس سال سب سے زیادہ کمائی کس نے کی؟ مداحوں کے کام کی خبر

رجنٹائن (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے۔امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی نے 126 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔

اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے۔تیسری پوزیشن برازیل کے نیمار کی ہے جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے جب کہ فرانس کے کلیان مباپے 42 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.