روزانہ چند منٹ آپ اپنی ٹانگیں اس طرح دیوار کے ساتھ رکھیں تو اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) ورزش کے بغیر انسان ادھورا رہتا ہے کیونکہ اگر آپ کو فٹ رہنا ہے۔ اور اور آپ کو اپنی صحت کی فکر ہے تو آپ کو لازمی ورزش کرنا ہوگا۔ کیونکہ آج کل کے دور میں چکنائی سے بھرے کھانے اور بازاری کھانے انسان کی صحت کیلئے زہر سے کم نہیں۔ ایک تو ہم لوگ ورزش نہیں کرتے۔ اور دوسرے یہ کہ ہم اچھے کھانوں سے بالکل پرہیز نہیں کرتے۔
تو یہ انسان کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ ورزش کے بےشمار فوائد کے ہونے باوجود اکثر ہم جی چراتے ہیں۔ تو آج کیوں ناں آپ کو ایسی ورزش بتا دی جائے جو بہت آسان ہے لیکن اس کے فائدے بے پناہ ہیں۔ یہ بہت سادہ کام ہے، بس اپنی ٹانگیں چند منٹ کے لئے دیوار کے ساتھ لگائیں اور بے شمار فوائد پائیں۔پہلی صورت یہ ہے کہ آپ کمر کے بل لیٹیں اور کولہوں کو دیوار کے بالکل ساتھ لگا کر ٹانگیں دیوار کے ساتھ سیدھی اوپر کر لیں۔ کچھ منٹ تک اسی حالت میں رہیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ پہلے کی طرح ٹانگیں سیدھی اوپر کرنے کے بعد ان میں فاصلہ پیدا کرتے ہوئے “وی” کی شکل میں لے آئیں۔ یہ انداز بھی صرف چند منٹ کے لئے اپنائیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔اس طرح کرنے سے مثانے اور اردگرد کے مسلز کو کھنچاؤ اور پھیلاؤ کا موقع ملتا ہے۔تیسری صورت یہ ہے کہ ٹانگیں “وی” شکل میں پھیلانے کے بعد انہیں موڑ کر پیروں کو قریب لائیں،اس طرح کہ دونوں پیروں کے تلوے آمنے سامنے آ جائیں۔ یہ مذکورہ بالا مسلز کو سب سے زیادہ متحرک کرنے والا انداز ہے۔

اب اگر فوائد کی بات کیجئے تو یہ ورزش بے حد مفید ہے۔ اسے دن کے اختتام پر کریں تو اور بھی مفید ہے۔ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سوزش، کھنچاؤ اور سوجن ہو تو اس میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔اگر آپ دن بھر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ اس سے پنڈلیوں کو آرام ملتا ہے اور خصوصاً کمر درد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ ورزش جسم کو عمومی آرام اور سکون بھی مہیا کرتی ہے جس سے بہتر نیند آتی ہے۔ ذہن کو سکون ملتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ اس ورزش سے سر درد میں بھی افاقہ محسوس ہوتا ہے، خصوصاً میگرین جیسے شدید سر درد کے مریضوں کو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ مزید یہ کہ اس ورزش کو ذہنی پریشانی اور ڈپریشن جیسی کیفیات میں بھی مفید پایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ورزش ہمارے جسم کے لیے بہت اہم ہے اور ہمیں دن میں کم از کم ایک گھنٹہ ورزش کرنا چاہیے اس سے ہمارے جسم میں فٹنس آئی گئی۔ اور ہماری صحت کی اچھی ہوگی۔ اگر آپ یورپ کے ساٹھ سال کے بندے کو ہماری ایشیا کی چالیس سال کی جو ان کے ساتھ موازنہ کریں۔ تو ان کی فٹنس ہمارے بندے سے کافی اچھی ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *