رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا مسجد کے پڑوسی کی مسجد کے علاوہ نماز کامل نہیں ہوتی ۔رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے ۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ عزوجل کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے ۔

>

میری امت میں مجھے سے زیادہ محبت رکھنے والے لوگوں میں وہ بھی ہیں جو میرے بعد آئیں گے ان کی یہ آرزو ہوگی کہ کاش وہ وپنا گھر بار اور مال سب قربان کرکے کسی طرح مجھ کو دیکھ لیتے ۔رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب را ت کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنیوالا ہے کہ میں اس کی دعا قبو ل کروں ،کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنیوالا ہے کہ میں اس کو بخش دوں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بندہ حقیقی متقی تب بنتا ہے

کہ وہ قابل اعتراض چیزوں کو چھوڑنے کے ساتھ ایسی چیزیں بھی چھوڑے جن پر کوئی اعتراض نہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو پسند فرماتا ہے تو اسے دنیا سے اسی طرح بچاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی آدمی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے ۔نبی کریمﷺ نے فرمایا عمر کو نیکی کے سوا کوئی چیز نہیں بڑھاتی اور تقدیر کو دعا کے سوا کوئی چیز نہیں بدلتی ہے اور آدمی گ نا ا ہ و ں کے ارکاب کےسبب رزق سے محروم کردیا جاتا ہے ۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی انسان اچھے عمل کرتا ہے اور لوگ اس کی ست.ائش کرےت ہیں تو گویا یہ مومن کیلئے دنیا ہی میں جنت کی بشارت ہے ۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر چیز تقدیر سے ہے یہاں تک کہ عاجز ہونا اور ہوش.یار ہونا بھی تقدیر میں ہے ۔رسول اللہ ﷺ نے فرما یا دنیا ملع.ون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملع.ون ہے سوائے اللہ تعالیٰ کی یاد کے اور اس شخص کے جس کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے یا عالم کے یا متعلم کے ۔رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا :اللہ تعالیٰ کیلئے بعض لوگ ایسے ہیں جیسے کسی کے گھر کے خاص لوگ ہوتے ہیں صحابہ ؓ نے عرض کیا وہ کون لوگ ہیں ارشاد فرمایا قرآن شریف والے کہ وہ اللہ والے اور اس کے خاص لوگ ہیں۔رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:زن ا مت کرو سن لو جس نے اپنی ش.رم گ.اہ محفوظ رکھی وہ جنتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *