دور حاضر کی جنرل رانیاں : حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالے سے حیران کن حقائق پر مبنی ایک اور کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والی یہ دو لڑکیاں حریم شاہ اور صندل خٹک جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے تھے۔ لیکن ان دونوں کے اچانک سے ’سلیبڑیٹی‘ بن جانے کے پیچھے کیا راز تھا؟ آئیے اس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

>

نامور صحافی جبران علی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات یا راکٹ سائنس نہیں ہے، بس چند پاکستانی سیاست دانوں، اینکرز اور مشہور شخصیات کے ساتھ یا ان کے حوالے سے بنائی گئی ’دھماکے دار‘ ویڈیوز تھیں، جن کی بدولت حریم اور صندل کا نام زبان زد عام ہو گیا۔حریم شاہ کون ہے؟ کہاں سے آئی ہے؟ ان کا مقصد کیا ہے؟ وہ اہم ترین شخصیات اور مقامات تک پہنچ کیسے جاتی ہیں؟ ان کے شاہانہ طرزِ زندگی کے اخراجات کون اٹھاتا ہے؟ غیر ملکی دوروں پر کیسے جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شناختی کارڈ کے مطابق مبینہ طور پر حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور مذکورہ شناختی کارڈ کے مطابق وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کی رہائشی ہیں۔اسی شناختی کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش 28 دسمبر 1991 درج ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق حریم شاہ نے رواں برس ہی پاسپورٹ بنوایا، جس کے بعد دبئی کے مختلف مقامات اور دیگر ممالک میں بنائی گئی ان کی متعدد ٹک ٹاک ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ تقابل ادیان میں ایم فل کر رہی ہیں۔ ان کی چار بہنیں اور تین بھائی ہیں جبکہ ان کے والدین دونوں سرکاری افسران ہیں۔ حریم شاہ کے مطابق ان کے اہل خانہ بہت سخت ہیں اور انہیں بالکل سپورٹ نہیں کرتے۔آن لائن گردش کرتی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی نقول سے تو سب کو معلوم ہو ہی گیا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے۔ اگر آپ کو ہمارے تحریر پسند ہو تو ہمارے پیج کو ضرور لائک اور فالو کریں اور ضرور شئیر کریں شکریہ

Sharing is caring!

Comments are closed.