دورانِ پرواز کورونا کے مریض کی ہولناک موت، خبر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دورانِ پرواز کورونا کے مریض کی ہولناک موت، خبر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔ امریکا کی ایک ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا کے مریض کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں مسافر کی موت واقع ہوگئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو نیو اور لینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورلینز کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

>

مسافر کی اہلیہ کے مطابق اُن کے شوہر کو کورونا بھی تھا جو انہوں نے ایئرلائن کی انتطامیہ سے چھپایا تھا۔ یونائیٹڈ ایئرلائن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر کے کورونا ٹیسٹ ہوئے بغیر طیارے میں سفر کی تفتیش جاری ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکا دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 725 ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.