دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کھل کر

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کھل کر موسمیاتی تبدیلیاں سامنے آنے لگی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کراچی سمیت پورے سندھ میں بھاری نقصان ہوئے وہاں پنجاب سمیت پورے ملک میں لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔ اب ماہرین موسمیات کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔

جس میں انہوں نے رواں سال پاکستان میں سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو گا اور برفباری کے ساتھ ساتھ ریکارڈ توڑ بارشیں بھی متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق پورے ملک میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہوں گی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لا لینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے موسم سرما میں ریکارڈ سردی ہو گی۔ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سامنے آنے والا لالینا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند سالوں بعد نمودار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے زیادہ ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ان علاقوں کی پہلی ہی سے بندوبست کرے کہ جن علاقوں میں بارش اور برفباری کا خدشہ زیادہ ہو۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *