درود پاک کی فضیلت اور برکتیں

درود شریف ایک ایسی عبادت ہے جس کے پڑھنے کے بعد جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔ جس نے اللّٰه تعالیٰ سے محبت کی اللّٰہ تعالی اس سے محبت کرے گا۔
کلمہ طیبہ میں بھی اللّٰہ تعالی نے اپنے نام کے ساتھ اپنے محبوب کا نام لکھ دیا۔ لاالہ الااللہ محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم۔ درود شریف ایک ایسی عبادت ہےکہ خوداللّٰه تعالیٰ اور

>

اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بیجھتے ہیں اور مسلمانوں کو بھی نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنے کی تلقین کی گئ۔ درود پاک پڑھنے
سے نیکی کا بڑھنا ، گناہ کا کم ہونا اور درجات کی بلندی ایک بار درود پاک پڑھنے سے انسان کے دس گناہ کم ہوتے ہیں ۔ دس نیکیاں ملتی ہیں اور دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ جو بندہ جمعرات او

جمعے کے دن نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھتا ہے تو اللّٰه تعالیٰ کے فرشتے اس دن اور رات کو چاندی کے ورق اور سونے کے قلم لے کر آتے اور اس پر لکھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہمیں اللّٰه تعالیٰ کے محبوب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر دن رات درود پاک پڑھنا چاہیے۔ درود پاک پڑھنے سے اللّٰہ تعالی اپنے بندے کے دل میں سکون و اطمینان پیدا کرتا ہے۔

رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں نیک کام کی تلقین کریں اور بُرے کاموں سے بچنے کیں۔ ہمیں اپنی زبان کو دردو پاک سے جاری رکھنا چاہیے۔ فضول باتوں سے بہتر ہے
کہ ہم اپنے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھتے رہیے۔ سب سے افضل درود پاک کون سا ہے؟ درود ابراہیمی کو تمام درود پر فضیلت دی گئ ہے۔ درود ابراہیمی ہم نماز میں بھی پڑھتے ہیں۔ آپ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لیے روزانہ درود پاک پڑھے۔ اللّٰہ تعالی آپ کو مدینہ منورہ کی زیارت کرائے ۔آمین محبت کھینچ لاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام بیجھے کہ روضہ رسول سے ہم سب کے لیے بلاوا آ جائے۔آمین یا رب العالمین۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *