خواتین کےدل میں‌رحم کن مردوں‌کے لیے آتا ہے

سٹوریز
خواتین کےدل میں‌رحم کن مردوں‌کے لیے آتا ہے ، نفسیاتی اصولوں کے مطابق تحقیق نےسب کو حیران کر دیا
خواتین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا ضروری ہے لیکن اگر بدقسمتی سے آپ خوش شکل نہیں ہیں تو پھر تو یہ بہت ہی ضروری ہے کیونکہ خواتین کے دل میں رحم کی گنجائش صرف خوبصورت مردوں کے لئے ہوتی ہے۔یہ مشورہ امریکہ کی ایسٹرن کنٹیکی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی طرف سے دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ خواتین خوبصورت مردوں کی غلطی تو برداشت کرلیتی ہیں لیکن بدصورت مردوں کی غلطی بالکل برداشت نہیں کرتیں اور ان کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آتی ہیں۔ اس تحقیق میں کالج کی 170 لڑکیوں سے خوبصورت اور بدصورت مردانہ چہروں کے بارے میں تاثرات لئے گئے اور نفسیاتی اصولوں کے مطابق ان کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خوش شکل مرد کوئی غیر اخلا-قی بات کردے تو خواتین اسے نسبتاً آسانی کے ساتھ برداشت کرلیتی ہیں لیکن اگر یہی بات بدصورت مرد کی طرف سے کی جائے تو وہ فوراً مشتعل ہوجاتی ہیں اور سخت ردعمل کا اظہار کرتی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس رویے کی وجہ ’نیگٹو ہالو ایفیکٹ‘ ہے۔ اس سے مراد وہ رویہ ہےجو بظاہر منفی نظر آنے والے عوامل کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بدصورت مردوں کی شکل دیکھ کر ہی خواتین کے ذہن میں ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوجاتا ہے اور اوپر سے اگر وہ کوئی غلطی بھی کردیں تو ان کا تاثر دو گنا منفی ہوجاتا ہے اور اس ڈبل ایفیکٹ کی وجہ سے انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *