حکومت کا ایسا اعلان کہ اب بھارت کا پاکستان سے پیچھے رہ جانا یقینی ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں اگر کسی ملک میں گاڑیاں سب سے زیادہ اگر مہنگی ہیں۔ تو شاید پاکستان میں ہیں اور خاص کر پچھلے دو سال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے چھوٹی سے چھوٹی گاڑی بھی کافی زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کے لئے گاڑی خریدنا ایک خواب بن چکا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں ہم بھارت سے آگے جائیں گے۔ اس سلسلے میں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیکل آلات کے حوالے سے صنعتیں قائم کیں۔ اب ہم ہم الیکٹرک وہیکل کے فہرست میں شامل ہوچکے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم الیکٹرک وہیکلز تیار کریں گے اور پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔ اپوزیشن کے حوالے سے اہک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کیسز کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں آپ آ جائیں مگر ملکی ترقی کے حوالے سے بات کریں۔ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف وزیراعظم کے عہدے سے اوپر بڑھ چکے ہیں، انہیں وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سپریم کورٹ نے ان کے خلاف غلط فیصلہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پانامہ ایک مذاق تھا۔ کیوں کہ اس فہرست میں بہت زیادہ لوگوں کے نام تھے، جس میں سے صرف نوازشریف کو پک اینڈ چوزکیا گیا،اس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ کی طرف سے جو زبان استعمال کی گئی وہ ایک جج کے شایان شان نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *