حضرت عائشہ کا فرمان

حضرت عائشہ کا فرمان حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں عورت کی بابرکت ہونے کی علامات میں سے ہے کہ نمبر ایک: اس کی طرف رشتہ بھیجنے اور رشتہ منظور ہونے میں آسانی ہو، نمبر دو: اس کا مہر آسان ہو یعنی بہت زیادہ پچیدہ نہ ہو نمبر تین: اس کے ہاں بچوں کی پیدائش میں آسانی ہو جن عورتوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی ہیں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں۔محبت کو دعوت دی تھی ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیھٹے دیکھا،عورت کہنے لگی : میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں ان بزرگوں نے پوچھا: کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی: نہیں ۔انہوں نے جواب دیا: پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے،رات کو جب خاوند گھر آیا

>

تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔وہ کہنے لگا: انہیں اندر لے کر آؤ!عورت ان کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا! انہوں نے جواب دیا:ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے عورت نے پوچھا:وہ کیوں؟ ایک نے وضاحت کی: اس کا نام “مال” ہے اور اپنے ساتھی کی طرف اشارہ کیا: اور اس کا نام “کامیابی” ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا اور میرا نام “محبت: ہے اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے ؟ عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرہ سنایا ۔وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا : اگر یہی معاملہ ہے تو”مال” کو اندر بلا لیتے ہیں گھر میں دولت آئے گی! عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا : کیوں نہ”کامیابی” کو دعوت دیں؟

میاں بیوی کی یہ باتیں ان کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی۔ اس نے جلدی سے اپنی رائے دی: کیوں نہ “محبت” کو بلا لیں اور ہمارا گھر نہ پیارومحبت سے بھر جائے!خاوند کہنے لگا:بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں جاؤ اور محبت کو بلا لاؤ۔عورت باہر آئی اور بولی : آپ میں سے “محبت” کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے۔ گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہوگئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے،عورت حیران وپریشان ان کا منہ دیکھنے لگی۔عورت نے “مال” اور “کامیابی” سے کہا:میں نے تو صرف “محبت” کودعوت دی تھی،آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں؟ دونوں نے جواب دیا: اگر تم نے “مال”یا “کامیابی” میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے “محبت” کو بلایا ہے یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں جہاں “محبت” ہوگی وہاں”مال” اور کامیابی بھی ملیں گے ۔ اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں کے دلوں میں محبت پیدا کریں۔ کیونکہ محبت ہی ہے جس سے آپ اس چراغ جیسے بن جائیں گے جس کے گرد لوگ اندھیروں میں اکٹھے ہو جاتے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.