جہاں 10سال سے روزانہ پیزا ڈلیوری مین اس کے گھر آتا ہے

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں عجیب عجیب قسم واقعے کبھی کبھی رونما ہوتے ہے۔ اج ہم اپ کو ایک ایسا ہی ایک عجیب واقعہ سناتے ہے۔ بیلجیم میں ایک 65سالہ آدمی کو 10سال سے کوئی آدمی مسلسل پیزا بھیجے جا رہا ہے جس پر اس عمر رسیدہ شخص کی راتوں کی نیند اڑ چکی ہے۔ برسلز ٹائمز کے مطابق وین لینڈرگھم نامی یہ شخص ٹرن ہاﺅٹ کے علاقے میں رہتا ہے۔
جہاں 10سال سے روزانہ پیزا ڈلیوری مین اس کے گھر آتا ہے۔ اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ ایک دن میں کئی کئی بار ڈلیوری مین آتے ہیں اور اسے پیزا دینے کی کوشش کرتے ہیں جو اس نے آرڈر ہی نہیں کیا ہوتا۔ وین لینڈرگھم نے بتایا کہ ”یہ حرکت صرف میرے ساتھ ہی نہیں میری ایک دوست کے ساتھ بھی اتنے ہی عرصے سے ہو رہی ہے۔ وہ میرے گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر رہتی ہے۔ جس روز ہم میں سے ایک کے گھر پیزا ڈلیوری والا آئے، اسی روز دوسرے کے گھر بھی جاتا ہے۔ ہم اکثر ایک دوسرے کو بتاتے ہیں کہ آج میرے گھر پیزے والا آیا تھا، چنانچہ دوسرا تیار رہے۔ ہم نے کئی بار پولیس کو رپورٹ کیا ہے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے کبھی بھی پیزا وصول نہیں کیا۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ کون شخص ہے جو اتنے سالوں سے ہمیں ہراساں کر رہا ہے لیکن وہ جو کوئی بھی ہے، جس دن پکڑا گیا وہ دن اس کی زندگی کا سب سے برا دن ہو گا۔“ مزید تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کومنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *