تقریب سے پہلے اچانک دولہا آیا اور کہنے لگا کہ اس نے شرط لگائی تھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ایک ایسے رشتے کا نام ہے جسے عمر بھر کے لئے استوار کیا جا تا ہے لیکن کیا کو ئی ایسا سفاک بھی ہو سکتا ہے کہ جو محض ایک شرط جیتنے کے لئے کسی کی زندگی بر باد کر دے؟ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک ایسے ہی ناقابل یقین واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا ہے۔

کہ ” میری سب سے اچھی سہیلی کی شادی ہوئی تو ہم سب بے حد خوش تھے لیکن اگلے ہی دن ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آ گیا کہ ہمارے دل ہی ٹوٹ گئے. میری سہیلی کے دولہے نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تو محض ایک شرط جیتنے کے لئے اس کے ساتھ شادی کی تھی. اب وہ شرط جیت چکا تھا لہٰذا شادی کا تعلق مزید جاری رکھنے میں اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی. یہ کہہ کر وہ چلتا بنا اور میری سہیلی پتھرائی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھتی رہ گئی. ہمیں اس بات کا شدید رنج تھا اور ہم بدلہ لینے چاہتے تھے. اگلے دن ہم نے اس کا تعاقب کیا اور ایک جگہ اسے پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی. اگرچہ ہمیں اس کی پٹائیکر کے بہت طمانیت محسوس ہوئی لیکن یہ سچ ہے کہ اس بے رحم شخص نے ہماری معصوم سہیلی کی زندگی تباہ کر ڈالی. “۔ دوسری جانب ڈائٹنگ کے باعث بالی وڈ اداکارہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی جمعے کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئےاور وہ جمعے کے روز بنگلور میں انتقال کر گئیں۔27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا تھا جب کہ یہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی متعدد بنگالی اور تیلیگو پروجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں بھی جلوگر ہوئی ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن سے متعلق بڑا ٹاسک وزراء کو سونپ دیا۔جی این این کے پروگرام ” ویوپوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کو سراہا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحانہ موڈ میں رہیں اور اس کے ساتھ ہی ایک مونیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا جس میں سب وزراء اور پارٹی ترجمانوں کو چیک کیا جائے گا کون حکومت کا بیانیہ کس طرح سے لے کر چلتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *