بھارتی انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا ! اہم ترین شخصیت نے اپنی جان لے لی ، آخری خط میں وجہ کیا لکھی ؟ لرزہ خیز خبر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا ! اہم ترین شخصیت نے اپنی جان لے لی ، آخری خط میں وجہ کیا لکھی ؟ لرزہ خیز خبر ،،،بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مصنف ابھیشیک ماکوانا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک ماکوانا نے Khudkushi کرلی ہے اور اُن کی لاش کے پاس سے گجراتی زبان میں لکھا گیا سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، اس خط سے واضح ہوتا ہے کہ مصنف نے معاشی حالات سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔

>

شہرہ آفاق بھارتی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مصبف ابھیشیک ماکوانا پولیس کے ایک آفیشل کے مطابق ابھیشیک نے اپنے آخری خط میں لکھا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے معاشی بدحالی کا شکار تھے، انہوں نے حالات سے لڑنے کی بہت کوشش کی مگر بالآخر ہار مان کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خط میں مصنف نے اپنے گھر والوں سے معافی بھی مانگی۔ پولیس نے ابھیشیک کی لاش ممبئی کے علاقے کاندیوالی میں واقع ان کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.