بختاور بھٹو کی ٹک ٹاک پر پہلی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی ویڈیو مقبول ایپ ٹک ٹاک پر پہلی ویڈیو وائرل ہوگئی، بختاور اپنے یہ پہلی ویڈیو پاکستانی آموں پر بنائی۔ جس میں بلاول ہائوس کی خصوصی پیکنگ میں آموں کی پیٹیاں، انہیں کاٹنے کے مختلف طریقے اور ان کی سٹوریج وغیر ہ دکھائی گئی ہے،یہ آم دراصل دبئی میں مقیم عراقی نژاد معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کی بانی کو بھجوائے گئے۔
جوٹنڈو الہیار میں موجود زرداری خاندان کے باغوں کے تھے۔ جن پر بلاول ہائوس کا خصوصی لیبل لگا ہوا تھا، خبررساں ادارے کے مطابق زرداری خاندان کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں، مونا قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے تحفے کا شکریہ انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کرکے اداکیا۔ یادرہے کہ یہ سلسلہ کئی وقت سے ان کے درمیان چلا آرہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اگئے کیا روخ اپنایگی۔

>

Sharing is caring!

Comments are closed.